پولیس بھتہ خوری کے مسئلے نے شدت اختیار کر لی، عوام کا احتجاجی دھرنا

    پولیس بھتہ خوری کے مسئلے نے شدت اختیار کر لی، عوام کا احتجاجی دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        جنوبی وزیرستان(نمائندہ خصوصی)پولیس بھتہ خوری کے مسلے نے شدت اختیار کر لی، سینکڑوں آفراد کا کیپٹن ہارون شہید چوک پر احتجاجی دھرنا شروع کردیا، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا تحصیل مکین کے علاقہ ویدون میں گزشتہ شام ٹمبر مارکیٹ کے دوکانداروں اور تھانہ مکین پولیس آشٹیشن کے اہلکاروں کے مابین بھتہ خوری کے معملے پر ہونے والی ہاتھ پائی جسمیں تھانہ مکین کے ایڈیشنل ایس ایچ او کو زد و کوب کیا گیا تھا، اس سلسلے میں ٹمبر کاروبار سے وابستہ سینکڑوں آفراد نے اج بروز جمعرات ہارون شہید چوک پر احتجاجی دھرنا دیا، دھرنے  سے ٹمبر یونین رہنما ملک فرید، کابلی، روخ محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بھتہ خوری چھپانے کیلئے گزشتہ رات ٹمبر مارکیٹ سے پک اپ گاڑیوں کو لوڈ کرکے پولیس آشٹیشن مکین منتقل کردیا ہے اور بے گناہ لوگوں پر من گھڑت ایف آئی آر درج کرکے بھتہ خوری چھپانے کی کوشش کی ہے،  ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اعلی پولیس حکام تھانہ مکین کے بھتہ خور اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لاتے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا۔آخری آمدہ اطلاعات کے مطابق دھرنا شرکاء کا پولیس حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہوکر کل صبح 10 بجے  دوبارہ کیپٹن ہارون شہید چوک پر دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔