ملتان سیف سٹی پراجیکٹ 

ملتان سیف سٹی پراجیکٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان سیف سٹی پراجیکٹ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث سست روی کا شکار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں کرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے کیونکہ پولیس سمیت دیگر قانون و انصاف نافذ کرنے والے اداروں کو شہر میں کیمروں کی عدم تنصیب کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ملتان سیف سٹی پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے محکمہ عمارات کو پانچ ارب روپے درکار ہیں،پراجیکٹ کے تحت شہر کی سڑکوں پر تین ہزار کیمرے نصب ہونے ہیں جن میں سے 550 تو لگائے جا چکے ہیں لیکن دیگر کے لئے فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے۔ نگران صوبائی حکومت کو چاہیے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ شہر کی سڑکوں پر کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو تاکہ ملتان میں نہ صرف امن و امان کا قیام بلکہ عادی جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی بھی ممکن ہو سکے۔

مزید :

رائے -اداریہ -