ن لیگ کو اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے  3 حلقوں کیلئے 21 درخواستیں موصول

 ن لیگ کو اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے  3 حلقوں کیلئے 21 درخواستیں موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی 3 قومی اسمبلی کی نشستوں کےلئے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کو اسلام آباد کی قومی اسمبلی کے تین حلقوں کےلئے 21 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 شامل ہیں۔حلقہ این اے 46 کے لئے 4 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، این اے 47 کے لئے مقابلہ سخت رہا، 12 امیدواروں نے ٹکٹ کےلئے درخواستیں دیں، این اے 48 سے 5 امیدواروں نے ٹکٹوں کےلئے درخواستیں دیں۔این اے 46 میں سید ذیشان شاہ، نور اعوان اور انجم عقیل کے درمیان ٹکٹ کےلئے مقابلہ ہے، این اے 47 سے ڈاکٹر طارق فضل چودھری، شیخ عنصر عزیز، ذیشان شاہ اور وقار احمد کے درمیان مقابلہ سخت ہوگا، این اے 48 سے چودھری رفعت جاوید امیدواروں میں شامل ہیں۔انٹرویو کمیٹی تینوں حلقوں سے تین تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے درخواستیں مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بھجوائے گی۔

درخواستیں

مزید :

صفحہ اول -