انتخابی مہم میں رکاوٹیں ، عدلیہ احکامات کے باجود رہنماﺅں کی گرفتاریاں 

  انتخابی مہم میں رکاوٹیں ، عدلیہ احکامات کے باجود رہنماﺅں کی گرفتاریاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                         اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) تحریک انصاف نے مقدمات اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھے گئے خط میں مقدمات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لہٰذا الیکشن کمیشن کوپابند کیا جائے کہ وہ پی ٹی آئی کوبرابری کی سطح پرمہم چلانے میں کردارادا کرے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ورکرز اور رہنماو_¿ں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، عدلیہ کے احکامات کے باوجود رہنماو_¿ں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔خط یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماو_¿ں کی سیاسی وابستگی تبدیل کرائی جارہی ہے، پی ٹی آئی رہنماو_¿ں کی زبردستی پریس کانفرنس کروائی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی خط

مزید :

صفحہ اول -