کسٹم  ٹیم کا آپریشن، مسافر سے کروڑوں مالیتی آئی فونز برآمد

    کسٹم  ٹیم کا آپریشن، مسافر سے کروڑوں مالیتی آئی فونز برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(رپورٹر)کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ ٹیم کی ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی شارجہ سے آنیوالے مسافر کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز برآمد کرکے مسافر کو تحویل میں لے کر مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے کسٹم ذرائع کے مطابق کلکٹرکسٹم ملتان ریجن سید عمران ساجد بخاری کی ہدایت پر کسٹم انفورسمنٹ ونگ نے ڈپٹی کلکٹر مریم جمیلہ کی نگرا(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

نی میں کسٹم سکواڈ شفٹ انچارج شاہد نواز مرزا، راو آصف، اصغر چوہان، ہما گیلانی اور اسد نے کاروائی کرتے ہوئے شارجہ سے ملتان آنیوالی پرواز پی اے 813 کے مسافر محمد اسامہ عبداللطیف کے سامان کی چیکنگ کے دوران اس کے بیگ سے بڑی تعداد میں آئی فونز برآمد کرکے مزید کاروائی کا آغاز کردیا ہے کسٹم ذرائع کے مطابق ضبط کیئے گئے آئی فونز کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے