ملازمت پیشہ خواتین کو بہترین ماحول فراہم ذمہ داری، نبیلہ حاکم 

  ملازمت پیشہ خواتین کو بہترین ماحول فراہم ذمہ داری، نبیلہ حاکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر) صوبائی خاتون محتسب پنجاب  نبیلہ حاکم علی خان نے ملتان کا وزٹ کیا. انہوں نے خاتون محتسب نے ریجنل آفس میں وراثتی جائداد اور ہراسمنٹ کے کیسز کی سماعت کی اور مختلف کیسز پر احکامات جاری کئے. 1980 سے, وراثتی جائداد کا انتقال نہ ہونے پر صوبائی خاتون محتسب نے فوری انتقال درج کرنے کا حکم بھی دیا. بعدازاں صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے  سرکٹ ہاؤس میں میڈیا  کے نمائندوں سے گفتگو(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 کرتے ہوئے کہا کہ  خواتین کو پروقار اور پراعتماد بنانا ہے.خواتین کو ملازمت کی جگہ پر بہترین ماحول فراہم کیا جانا چاہیے. خواتین کو وراثتی حق سے کسی صورت محروم نہیں رکھا جاسکتا۔اس موقع پر سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب انجینئر امجد شعیب ترین، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد فاروق ڈوگر. بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں صوبائی خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے کہا کہ  ملازمت پیشہ خواتین کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ احسن اور پروقار انداز میں اپنا کام کر سکیں اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں خاتون محتسب پنجاب آفس کے زیر اہتمام خواتین کے وراثتی حقوق اور ملازمت کی جگہ پر ہراسمنٹ ایکٹ کے حوالے سے ایک تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین، ایڈیشنل سیکرٹری کو آرڈنیشن محمد فاروق ڈوگر، ایڈیشنل سیکرٹری ہاوسنگ رانااخلاق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن عطا الحق، ڈائر یکٹر جنرل پی ایچ اے آصف روف خان،  ڈپٹی سیکرٹری غلام مصطفی سہڑ، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہرالحق، سیکسشن آفسرز احمد رانا وجیہہ رسول، طاہر عباس کھچی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو چکرتے ہوئے سیکرٹری سروسز انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ اس تربیتی سیشن سے افسران کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ ہمیں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانا ہوگا۔