ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے شہید ہونے والے جام ارشاد احمد گھلیجہ کی نماز جنازہ ادا

  ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے شہید ہونے والے جام ارشاد احمد گھلیجہ کی نماز جنازہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان، خان پور(بیورو رپورٹ،نامہ نگار)ماچھکہ پولیس آپریشن میں ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جام ارشاد احمد گھلیجہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، قبل ازیں سرکل پولیس آفیسر ڈی ایس پی سیف اللہ خان کورائی سرکل کے پانچوں تھانوں کے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 ایس ایچ اوز اور پولیس نفری کے ہمراہ شہید کے گھر پہنچے، اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے بچوں کو گود میں اٹھا کر پیار کیا  بعد ازاں ڈی ایس پی سیف اللہ کورائی کی قیادت میں پورے پروٹوکول اور  وقار کے ساتھ گھر سے جنازہ گاہ  تک میت پہنچائی گئی راستے میں جگہ جگہ پولیس ملازمین نے شہید کی میت لے جانے والی میت پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاو رکیں شہید کی جنازہ میں محکمہ پولیس کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے  ہزاروں افراد نے شرکت کی شہید کو ان کے آبائی علاقہ بستی شیرانی کے مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، شہید کا جسد خاکی لحد میں اتارنے کے بعد ڈی ایس پی سیف اللہ کورائی سمیت دیگر افسران اور پولیس اہلکاروں نے شہید  کو سلیوٹ پیش کیا ، واضح رہے کہ شہید کانسٹیبل جام ارشاد احمد حافظ قرآن بھی تھے  سوگواران میں ایک بیوہ، 3 بیٹیاں اور 1 بیٹا چھوڑ گئے ہیں۔