ترقیاتی کام معیار کیساتھ بروقت مکمل کئے جائیں،وسیم حسن

    ترقیاتی کام معیار کیساتھ بروقت مکمل کئے جائیں،وسیم حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سید وسیم حسن نے ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر جاکر معائنہ کیا. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر(ایم اینڈ ای)، ایکسئین بلڈنگز، ایس ڈی ہائی ویز ہمراہ تھے۔ ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب نے پل 114 تا 110/R سے 132/110تک سڑک(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 کی تعمیرو مرمت اور بحالی کے کاموں کا موقع پر جاکر معائنہ کیا. انہوں نے کہا کہ پختہ سڑک کی تعمیر کا ترقیاتی منصوبہ بہتر کوالٹی کے ساتھ مقرر کردہ میعاد میں مکمل کیا جائے. ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب نے لاہور موڑ سے مخدوم پور موڑ تک سڑک گی تعمیرو مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کا موقع پر جاکر معائنہ کیا. دریں اثنائسی ٹی ڈی کمپلیکس خانیوال کے ترقیاتی کاموں کا موقع پر جاکر جائزہ لیا. اس موقع پر ایکسئین بلڈنگز نے ترقیاتی منصوبہ کی رفتار کار اور منصوبہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا. ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سید وسیم حسن نے کہا کہ ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کئے جائیں. انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور متعلقہ افسران موقع پر جاکر تعمیراتی کاموں کی مانیٹرنگ کریں اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں.