خصوصی بچے ہماری خاص توجہ کے مستحق ہیں، علی حیدر گیلانی 

   خصوصی بچے ہماری خاص توجہ کے مستحق ہیں، علی حیدر گیلانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کو نظر انداز کرنے سے مسائل میں اضافہ ہو گا۔اس طرح کے بچوں کو ہم سب کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ یہ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے نابینا افراد کی بحالی اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے بھرپور اقدامات کئے۔محسن ملتان محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کے بانی قائم (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

خان کرمانی کے  صرف ایک لیٹر پر سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے اس وقت کے سپیکر قومی اسمبلی صاحبزادہ فاروق علی خان کو قائم خان کرمانی سیبراہ راست ملاقات کے لیے ملتان بھیجا اور نابینا افراد کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔ یہ ہوتا ہے وژن آج مجھے اس ادارے میں آکر دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایک کمرہ سے شروع ہونے والا بلائنڈ سنٹر آج نابینا افراد کے لئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے جہاں ان کو ہر قسم کی سہولیات میسر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کے 45ویں یوم تاسیس کے ہفت روزہ تقریبات کے تیسرے روز کے موقع پر  منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پروفیسر عبد الماجدوٹو۔سیدہ عابدہ بخاری۔رانا خورشید۔رانا فرہاد۔ساجد جمیل۔منصور احمد۔سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کیمپلیکس کی ڈائریکٹر سعدیہ کرمانی نے کہا ہے کہ قائم خان کرمانی کا مقصد حیات نابینا افراد کی تعلیم و تربیت کرکے ان کو بھیک مانگنے سے بچانا اور با عزت روزگار کی جانب گامزن کرنا تھا الحمد اللہ آج ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنی نابینا نوجوان نسل کو بھیک مانگنے سے محفوظ کر چکے ہیں آج کو پر کوئی نوجوان نابینا بچہ سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے نظر نہیں آئے گا بلکہ ملتان کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں نابینا افراد کام کرکے باعزت روزگار کرتے ہوئے ملیں گے۔یہ سب  میرے والد محترم قائم خان کرمانی کی محنتوں کا نتیجہ ہے[5:42 am, 30/11/2023] +92 302