پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،صحت دشمنوں کو بھاری جرمانے

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،صحت دشمنوں کو بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ہے۔ تفصیلات کے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 مطابق کرکٹ اسٹیڈیم ملتان کے قریب سنیکس یونٹ کو سٹوریج ایریا میں گندگی پائے جانے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی ہونے پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح رشید آباد کالونی ملتان میں مٹھائی کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزا کا استعمال کرنے، پروسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر بیکری کو 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ اس کے علاہ باٹا چوک اور خان ویلج روڈ ملتان میں 2 پکوان سنٹرز کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے، پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مزید چک نمبر 113 جہاناں میں پاپڑ فیکٹری کو خوراک کی تیاری میں ناقابلِ سراغ ملاوٹی مصالحوں کا استعمال کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں بخاری چوک کہروڑپکا، لودھراں میں ایکسپائرڈ اشیا کی موجودگی پر سپر سٹور کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ علاہ ازیں ریلوے پھاٹک اور مینار روڈ میلسی میں 2 کریانہ سٹورز کو چائنہ نمک فروخت کرنے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔۔