پولیس تھانہ سٹی لیاقت پورکا آپریشن ملزمان سے28لاکھ کے بکرے برآمد

    پولیس تھانہ سٹی لیاقت پورکا آپریشن ملزمان سے28لاکھ کے بکرے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لیاقت پور(نامہ نگار)پولیس تھانہ سٹی لیاقت پور نے چوری کے دو مقدمات کے ملزمان گرفتار کر کے 28  لاکھ روپے مالیت کے بکرے، پھٹا رکشہ اور موٹر سائیکل برامد کر لیئے تفصیل کے مطابق نومبر کے اوائل میں مقامی شہری جاوید اقبال کے 28 بکرے، بکریاں اور پھٹا رکشہ اس کے ملازمین لطیف کھوکھر اور رشید کھوکھر(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 نے سرقہ کر لیئے جبکہ محمد رمضان کی 125 موٹر سائیکل گزشتہ سال چوری ہوئی تھی دونوں واقعات کے مقدمات تھانہ سٹی لیاقت پور میں درج ہوئے ایس ایچ او حافظ شفیق الرحمان، سب انسپیکٹر رانا ادریس اور اے ایس آئی امتیاز خان نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مذکورہ مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برامد کیا اور مدعیان کے حوالے کر دیا بتایا گیا ہے کہ بکروں اور پھٹا رکشہ کی مالیت ساڑھے 26 لاکھ جبکہ موٹر سائیکل 125 کی ڈیڑھ لاکھ روپے ہے موٹر سائیکل چور ذیشان عرف شانی بھی پولیس کی حراست میں ہے