لیسکو نے بجلی چوری روکنےکیلئے اپنی پولیس اور مجسٹریٹ کے اختیارات مانگ لیے

لیسکو نے بجلی چوری روکنےکیلئے اپنی پولیس اور مجسٹریٹ کے اختیارات مانگ لیے
لیسکو نے بجلی چوری روکنےکیلئے اپنی پولیس اور مجسٹریٹ کے اختیارات مانگ لیے
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور  الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوری کے خلاف اقدامات کے لیے اپنی پولیس اور مجسٹریٹ کے اختیارات مانگ لیے۔

چیئرمین لیسکو بورڈ حافظ نعمان کے مطابق انہوں نے وفاقی حکومت سےدرخواست میں تجاویز  پیش کی ہیں، پنجاب حکومت سےلیسکو کے لیے تھانے مختص کرانے، لیسکو کی اپنی پولیس اور مجسٹریٹ کے اختیارات دینےکی تجویز بھی دی ہے، لیسکو  نے وفاقی حکومت کو سمری بھجوا دی ہے۔

جیونیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف 70 ہزار سے زائدکیسز کا فوری فیصلہ کیا جائے گا،  بجلی چوری اور اووربلنگ کے خاتمےکے لیے سمارٹ میٹرنگ کا منصوبہ شروع کیا ہے، سمارٹ میٹرنگ  سے لائن مین  اور میٹر ریڈر کا منفی کردار بھی ختم ہوجائےگا۔

مزید :

بزنس -