آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ ہے؟لاہور ہائیکورٹ کا وکیل درخواست گزار سے مکالمہ

آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ ہے؟لاہور ہائیکورٹ کا وکیل ...
آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ ہے؟لاہور ہائیکورٹ کا وکیل درخواست گزار سے مکالمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کی درخواست  پر لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ طلاق نامہ، عدت پر اعتراض صرف فیملی ممبران کر سکتے ہیں،آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ ہے؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے اعتراض شدہ درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ  میری اس درخواست پر اعتراض لگا تھا،میں نے دلائل دیئے، فاضل جج نے اعتراض دور کردیا، یونین کونسل کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی ہوئی۔

عدالت نے کہاکہ طلاق نامہ، عدت پر اعتراض صرف فیملی ممبران کر سکتے ہیں،آپ کو بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہ ہونے کا کیسے پتہ ہے؟

وکیل درخواستگزار نے جواب دیا کہ میں نے خبروں میں سنا ہے،جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ آپ نے خبریں دھیان سے نہیں سنی ہوں گی،عدالت نے کہاکہ آپ طلاق نامہ کیسے چیلنج کر سکتے ہیں، یہ فیملی ممبران کا حق ہے،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔