حسن علی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کر دیا 

حسن علی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کر دیا 
حسن علی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی فاسٹ باولر حسن علی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے متعلق ایسا حیرت انگیز انکشاف کر دیا جو شاہینوں کی ہار جیت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ کینگرو بلے باز عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں اور گراونڈ میں ہونیوالی ہماری گفتگو سن کر اپنی ٹیم کو ہماری پلاننگ بتا دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک آسٹریلیا سیریز میں عثمان خواجہ سے خبردار رہنا ہو گا۔ 

حسن علی کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ نے کراچی ٹیسٹ کے دوران ایسا ہی کیا، اب ان کے سامنے آسٹریلیا کیخلاف اپنائی کوئی حکمت عملی پر بات نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچ چکی ہے،  پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز  14 سے 18 دسمبر سے شروع ہو گی، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر جبکہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ 

مزید :

کھیل -