مئی واقعات میں انتظامیہ کی قانون کی مبینہ خلاف ورزی کیخلاف درخواست پر سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی 

مئی واقعات میں انتظامیہ کی قانون کی مبینہ خلاف ورزی کیخلاف درخواست پر سماعت 2 ...
مئی واقعات میں انتظامیہ کی قانون کی مبینہ خلاف ورزی کیخلاف درخواست پر سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی واقعات میں انتظامیہ کی قانون کی مبینہ خلاف ورزی کیخلاف درخواست پر سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں 9مئی واقعات میں انتظامیہ کی قانون کی مبینہ خلاف ورزی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور چودھری نے درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی استدعا ہے کہ انکوائری کمیشن بنایا جائے،اس سے پہلے بھی ایک درخواست فائل ہوئی تھی جو خارج ہوئی،اس کے بعد اپیل آئی اور اسے بھی خارج کردیاگیا،سرکاری وکیل نے کہاکہ کس قانون کے تحت یہ کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں،عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ وکیل درخواست گزار کو ماضی کے عدالتی فیصلے دیئے جائیں،عدالت نے سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی۔