تعلیمی اداروں میں کل چھٹی ہو گی یا نہیں؟ نگران وزیراعلیٰ  پنجاب نے اعلان کردیا

تعلیمی اداروں میں کل چھٹی ہو گی یا نہیں؟ نگران وزیراعلیٰ  پنجاب نے اعلان ...
تعلیمی اداروں میں کل چھٹی ہو گی یا نہیں؟ نگران وزیراعلیٰ  پنجاب نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  کل (ہفتے) تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کا اجلاس ہوا جس میں سموگ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تعلیمی ادارے کل روز ہفتہ بند رہیں گے،مارکیٹیں، بازار اور کاروباری ادارے کل اور پرسوں معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاؤسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ 18دسمبر سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی جائے،پوری کوشش ہے ایئر کوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے۔