باپ نے کانپتے ہاتھوں سے بچوں اور بیوی کے کھانے میں زہر ملایا اور اپنی جان بھی لے لی، وجہ کیا سامنے آئی؟

باپ نے کانپتے ہاتھوں سے بچوں اور بیوی کے کھانے میں زہر ملایا اور اپنی جان بھی ...
باپ نے کانپتے ہاتھوں سے بچوں اور بیوی کے کھانے میں زہر ملایا اور اپنی جان بھی لے لی، وجہ کیا سامنے آئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں باپ نے مبینہ طور پر 3 بچوں اور بیوی کے کھانے میں زہر ملایا اور اپنی بھی جان لے لی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق 5 افراد کے قتل کا دل سوز واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پیش آیا جہاں باپ نے اپنا سارا خاندان قتل کر دیا۔ تین بچوں اور اہلیہ کے کھانے میں کانپتے ہاتھوں سے زہر ملایا اور خود بھی وہی کھا لیا۔ ایک ہی گھر میں 5 اموات پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

خود کشی کرنیوالے طاہر پرویز کی جیب سے خط برآمد ہوا جس میں اس نے اپنے بچوں اور اہلیہ کو اپنے ہاتھوں مارنے کی وجہ قرض کا بوجھ اور خراب مالی حالات کو قرار دیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔