کامران اکمل اور سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل گیا  

کامران اکمل اور سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل ...
کامران اکمل اور سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل گیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(دیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کی تقرری کردی ہے ۔

مقامی اخبار ’ جنگ  نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ مقرر کردیے گئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق تینوں کنسلٹنٹ فوری طور پر کام کا آغاز کریں گے۔ پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے پر تینوں کنسلٹنٹ اسکلز کیمپ کی اضافی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

مزید :

کھیل -