پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا،شناخت پر 2اہلکار گرفتار

پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا،شناخت پر 2اہلکار ...
پولیس اہلکاروں کی ڈکیتی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا،شناخت پر 2اہلکار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ منظر عام پر آ گیا۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق کراچی پولیس نے 2 اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے کچھ روز قبل تیل لے جانے والی گاڑی چھین لی تھی، اس واقعے میں ملوث 2 ملزمان جو کانسٹیبل ہیں کی شناخت غالب اور نوید کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیاکہ تیل لے جانیوالی گاڑی چھیننے کی واردات 5 ملزمان نے مل کر کی، ان میں سے ایک ملزم عمران کو حراست میں لیا گیا تو اس نے پولیس اہلکاروں کے بھی واردات میں شامل ہونے کا انکشاف کیا۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے صدر میں وارداتیں کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کا پتہ چلا تھا جنہوں نے رکشہ ڈرائیور کو لوٹا جبکہ ایک ٹرینی ڈی ایس پی کے وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف سامنے آیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -