انجو بھارت میں لاپتہ ہو گئی؟ بچوں سے تاحال نہ مل سکی

انجو بھارت میں لاپتہ ہو گئی؟ بچوں سے تاحال نہ مل سکی
انجو بھارت میں لاپتہ ہو گئی؟ بچوں سے تاحال نہ مل سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت سے آ کر پاکستانی لڑکے سے شادی کرنیوالی لڑکی انجو (اسلامی نام فاطمہ) کے بھارت پہنچنے کے بعد لاپتہ ہونے کے خدشات سامنے آئے ہیں۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق انجو چند روز قبل بھارت چلی گئی تھی جہاں بھارتی میڈیا کی جانب سے اس کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔ بتایا گیا ہے کہ دہلی جانے کے بعد سے انجو کا کچھ پتہ نہیں چل رہا، نہ ہی وہ اپنے بچوں سے ملی ہے نہ ہی بھیواڑی پہنچی ہے۔

انجو پاکستان سے واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوئی تھی جہاں بھارتی پولیس اور انٹیلی جنس ٹیموں نے اس سے تفتیش کی تھی۔ اس سےپاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں سے متعلق بھی پوچھا گیا جس کی انجو نے تردید کی تھی۔ انجو نے بھارتی حکام کو آگاہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ پاکستان لوٹے گی، اس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے شوہر سے طلاق کے بعد بچوں کو پاکستان لے جانے کیلئے بھارت پہنچی ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت کے علاقے راجھستان سے تعلق رکھنے والی انجو (فاطمہ) پاکستانی نوجوان نصراللہ کی محبت میں مبتلا ہو کر پاکستان آ گئی تھی اور اس سے نکاح کر لیا تھا۔