’’ انتخابی شیڈول کب جاری ہوگا‘‘صحافی کے سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے کیا جواب دیا؟ جانیے

’’ انتخابی شیڈول کب جاری ہوگا‘‘صحافی کے سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے کیا ...
’’ انتخابی شیڈول کب جاری ہوگا‘‘صحافی کے سوال پر چیف الیکشن کمشنر نے کیا جواب دیا؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیاں شائع ہو چکیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کررہے ہیں،الیکشن شیڈول، آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔

صحافی کے سوال ’’ انتخابی شیڈول کب جاری ہوگا‘‘ پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ 8فروری سے پیچھے 54دن کا حساب لگا لیں،ایک اور سوال ’’آر اوز اور ڈی آر اوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے‘‘ کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نوکمنٹس کا جواب دیا۔