خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے علاقے خیبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فائرنگ کا افسوس  ناک واقعہ خیبر کے علاقے نالہ میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے سبب ایک اہلکار دم توڑ گیا۔ 

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے، جاں بحق دہشت گرد کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

مزید :

قومی -