190ملین پاؤنڈ سکینڈل؛ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا

190ملین پاؤنڈ سکینڈل؛ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف احتساب عدالت میں ...
190ملین پاؤنڈ سکینڈل؛ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ریفرنس دائر کردیا گیا،نیب نےچیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8ملزمان کے نام شامل ہیں،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کےہمراہ ریفرنس دائر کیا،ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور دیگر کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے، ملزمان میں شہزاد اکبر ، بیرسٹرضیا المصطفیٰ نذیر، زلفی بخاری بھی شامل ہیں،احتساب عدالت رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔