پاکستان میں ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ کیسزکن 2صوبوں میں سامنے آرہے ہیں ؟وزارت صحت نے حیران کن انکشاف کر دیا

پاکستان میں ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ کیسزکن 2صوبوں میں سامنے آرہے ہیں ...
پاکستان میں ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ کیسزکن 2صوبوں میں سامنے آرہے ہیں ؟وزارت صحت نے حیران کن انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ، اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی ایڈز سے بچا ؤاور آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے،اس دن کو منانے کامقصد ایڈز سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے ۔،ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی مرتبہ 1987 ءمیں منایا گیا تھا ۔پاکستان میں  ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ کیسزکن 2صوبوں میں  سامنے آرہے ہیں ؟ اس حوالے سےوزارت صحت نے حیران کن انکشاف کیا ہے ۔   وطن عزیز  میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9 ہزار 284 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں ہر ماہ ایچ آئی وی کے تقریباً 900 سے1 ہزار نئے کیس سامنے آرہے ہیں جب کہ اس سے قبل 2022 میں بھی ایچ آئی وی کے 10ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔  "جیو نیوز " کے مطابق وزارت صحت کا بتانا ہےکہ ایچ آئی وی کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب اور سندھ سے سامنے آرہے ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی ایچ آئی وی کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور گردونواح بشمول کشمیر سے بھی ہر ماہ تقریباً 40 سے 50 نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، ناکافی اقدامات اور غیر محفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا بڑا سبب ہیں،  زیادہ تر کیسز حادثاتی طور پر ٹیسٹنگ کے نتیجے میں سامنے آرہے ہیں جس کیلئے ایچ آئی وی کی ٹیسٹنگ بڑھانے کی ضرورت ہے۔