رِہا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔۔۔

رِہا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔۔۔
رِہا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں
رِہا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں

سرِ صحرا برسنا چاہتا ہوں
گھٹا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں

کہیں تو روشنی ہو جائے مجھ سے
دِیا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں

برہنہ فکری بڑھتی جا رہی ہے
ردا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں

فرشتوں نے مجھے سجدہ کیا ہے 
جو تھا، ہونے کی کوشش کر رہا ہوں

دیارِ درد میں آباد رہ کر
دوا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں

محبت میں کسی کی رفتہ رفتہ
فنا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں

کسی مظلوم کے مجروح دل کی
دعا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں

میں کوئی قرض ہوں خود پر ہی راغبؔ
ادا ہونے کی کوشش کر رہا ہوں

کلام :افتخار راغبؔ (جدہ، سعودی عرب)

مزید :

شاعری -