حسینہ واجد کو بڑا دھچکا ،بنگلادیش کی بڑی اپوزیشن جماعت نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

حسینہ واجد کو بڑا دھچکا ،بنگلادیش کی بڑی اپوزیشن جماعت نے انتخابات کے ...
حسینہ واجد کو بڑا دھچکا ،بنگلادیش کی بڑی اپوزیشن جماعت نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کو بڑا دھچکا ،بنگلادیش کی بڑی اپوزیشن جماعت نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔  بنگلا دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے واضح اعلان کر دیا ہے کہ وہ بنگلہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی ۔

"جنگ " کے مطابق بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت انتخابات کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ انہوں نے گزشتہ 2 انتخابات میں دھاندلی کی۔ اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18 ہزار سے زائد رہنما اور حامی گرفتار کیے جا چکے ہیں، اب کسی مضحکہ خیز انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات اگلے سال 7 جنوری کو شیڈول ہیں جبکہ بنگلا دیش میں دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی انتخابات کا بائیکاٹ کر چکی ہیں۔