شہری مزید خریداری کیلئے رکشے سے اترا تو ڈرائیور اس کا قیمتی سامان لے کر بھاگ نکلا،کیسے پکڑا گیا، آپ کیساتھ ایسے ہو تو کیا کریں گے؟

شہری مزید خریداری کیلئے رکشے سے اترا تو ڈرائیور اس کا قیمتی سامان لے کر بھاگ ...
شہری مزید خریداری کیلئے رکشے سے اترا تو ڈرائیور اس کا قیمتی سامان لے کر بھاگ نکلا،کیسے پکڑا گیا، آپ کیساتھ ایسے ہو تو کیا کریں گے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں شہری مزید خریداری کیلئے رکشے سے اترا تو ڈرائیور قیمتی سامان لے کر بھاگ گیا، شہری نے پریشان ہونے کی بجائے قانون کی مدد لی۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کےمطابق لاہور کے علاقے شاہ عالم مارکیٹ میں ایک شہری بازار سے خریداری کر رہا تھا، اس دوران اس نے قیمتی سامان خریدا اور ایک اور جگہ رکشہ ٹھہرا کر مزید سامان لینے اتر گیا۔ 

اسی اثناء میں رکشہ ڈرائیور کی نیت خراب ہو گئی اور وہ قیمتی سامان لے کر رکشہ بھگا لے گیا۔ شہری نے پریشانی کی بجائے سیف سٹی ٹیم سے مدد لی جس نے رکشے کے روٹ کو ٹریک کر کے ڈرائیور کے مقام کی نشاندہی کی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور سامان شہری کو واپس دلوا دیا۔اگر آپ کیساتھ ایسا کوئی واقعہ ہو تو سیف سٹی ٹیم سے مدد لے سکتے ہیں۔