ڈیجیٹل پیمنٹس کی ادائیگیوں کے حل کے لئے زندگی اور ویزا کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

ڈیجیٹل پیمنٹس کی ادائیگیوں کے حل کے لئے زندگی اور ویزا کے درمیان شراکت داری ...
ڈیجیٹل پیمنٹس کی ادائیگیوں کے حل کے لئے زندگی اور ویزا کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پرموشنل ریلیز)ٖڈیجیٹل پیمنٹس کی ادائیگیوں کے حل کے لئے زندگی اور ویزا کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا ہے ، تذویراتی شراکت داری کا مقصد مالی شمولیت اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو فروغ دینا ہے جس سے پاکستان بھر میں مرچنٹ نیٹ ورک کو ڈیجیٹل ادائیگی میں سہولت ملے گی۔

اس موقع پر  آندرے گورڈینکو ویزا ڈائریکٹ کمرشلائزیشن، عمار شیخ ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ ویزا،   لیلا سرہان سینئر نائب صدر اور گروپ کنٹری منیجر برائے شمالی افریقہ لیونٹ اور پاکستان ویزا، نعمان اظہر، چیف آفیسر زندگی،  مسز مینا منور خان، چیف پروڈکٹ اینڈ مارکیٹنگ آفیسر زندگی، گوردیپ کور، سینئر ڈائریکٹر پروڈکٹ ڈیلیوری شمالی افریقہ لیونٹ اورویزا پاکستان موجود تھے۔ 

جے ایس بینک کے پروگرام زندگی نے پاکستان میں ادائیگی کے جدید حل متعارف کروانے کیلئے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی لیڈر ویزا کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔یہ اشتراک دونوں کمپنیوں کیلئے صارفین کو جدید ترین اور ادائیگی کے آسان حل فراہم کرنے کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔  200سے زائد ممالک میں موجودگی کے ساتھ ویزا کی طرف سے  دنیا بھر میں 4.2بلین کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں اور ویزا کے کارڈ 100ملین سے زائد مرچنٹس پر قبول کئے جاتے ہیں جو ویزا کو زندگی کیلئے ایک آئیڈیل شراکت دار بناتا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے ویزا کے تسلیم شدہ نیٹ ورک کے ساتھ زندگی کی مالی ٹیکنالوجی میں مہارت کو اکٹھا کرکے  لوگوں کے لین دین اور ان کی مالیات کے انتظام میں انقلاب برپا ہوگا ۔

تذویراتی شراکت داری سے زندگی اپنے صارفین کو پروڈکٹس اور سروسز کی متنوع رینج پیش کرسکے گا۔زندگی  کے کارڈ پروڈکٹس کی رینج میں فزیکلی  اور ورچوئل ڈیبٹ اور پری پیڈ کارڈز شامل ہوں گے جو صارفین کو ان کے مالی لین دین کے دوران بہتر لچک اور سہولت فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ  زندگی اپنے شراکت داروں کو بینکنگ بطور سروس (بی اے اے ایس) کی پیش کش کرے گا  جس سے وہ اپنے صارفین کو اپنی مرضی کے مطابق مالی حل فراہم کرسکیں گے۔ اس اشتراک کے ذریعے صارفین کو شاندار تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ زندگی ایپ کے صارفین ہموار اورفطری انٹرفیس سے لطف اندوز ہوسکیں گے جس سے انہیں اپنے موبائل فونز سے براہ راست ادائیگی کرنے کی آزادی حاصل ہوگی۔ادائیگی کے باسہولت اور محفوظ تجربے سے ٹرانزیکشن کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوگی۔ اس کے علاوہ زندگی اور ویزا مشترکہ طورپر  اسناد کے اجرا ءاور قبولیت کی خدمات بھی فراہم کریں گے جس سے تمام سائز کے کاروبار مختلف چینلز بشمول آن لائن پلیٹ فارمز اور فیزیکل سٹورز کے ذریعے ویزا ادائیگیوں کو قبول کرسکیں گے۔ویزا کے عالمی ادائیگی کے نیٹ ورک اور زندگی  کی جدید ٹیکنالوجی  کے   انضمام سے عالمی سطح پر کاروبار کے لئے ترقی اور مواقع میں اضافہ ہوگا۔ دستخطی تقریب سے اشتراک پر خوشی  کااظہار کرتے ہوئے مینا ایم خان، چیف پروڈکٹس اور مارکیٹنگ آفیسر زندگی نے پاکستان کے  مالی منظرنامے میں اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دونوں کمپنیوں کے مشترکہ وژن پر زور دیا کہ وہ جدید ادائیگی کے حل فراہم کریں جس سے بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین ممکن ہو۔انہوں نے صارف کے اعلیٰ  تجربے اور اقتصادی ترقی اور کاروباری مواقع کو آگے بڑھانے میں شراکت داری کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ ویزا میں پاکستان کنٹری مینجر عمر خان نے زور دیا کہ یہ تذویراتی شراکت د اری نئے حل متعارف کروائے گی اور صارف کے تجربے میں اضافہ کرے گی جو  ڈیجیٹل ادائیگی کے اختیارات کو بہتر بنانے اور الیکٹرانک ٹرانزیکشنز کے لئے ایک آسان اور محفوظ ماحول کو فروغ دینے کے لئے ویزا کے وژن کے مطابق ہے۔

مزید :

بزنس -