کوپ 28 کانفرنس میں نگران وزیراعظم کی شرکت، برطانوی شاہ چارلس کا پاکستان میں ہونیوالی تباہی کا تذکرہ

کوپ 28 کانفرنس میں نگران وزیراعظم کی شرکت، برطانوی شاہ چارلس کا پاکستان میں ...
کوپ 28 کانفرنس میں نگران وزیراعظم کی شرکت، برطانوی شاہ چارلس کا پاکستان میں ہونیوالی تباہی کا تذکرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوپ 28 کانفرنس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شرکت کی، برطانوی شاہ چارلس نے پاکستان میں ہونیوالی تباہی کا بھی تذکرہ کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دنیا کو درپیش ماحولیاتی نقصانات سے متعلق کوپ 28 کانفرنس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ برطانوی شاہ چارلس کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ عالمی ماحول کے تحفظ کیلئے فوسل فیول کا استعمال بند کر دیا جائے، اس سے متعلق فرسودہ کاروباری ماڈل میں اضافہ نہیں کرنا چاہئے۔

برطانوی شاہ چارلس کا کانفرنس میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب پاکستان، بنگلہ دیش سمیت ترقی پذیر ممالک کو سیلاب جیسی آفات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان نے اس مسئلے کے نتیجے میں سنگین نتائج بھگتے، موسمیاتی تبدیلیوں سے آنے والی نسل انسانی کو پیچیدہ خطرات کا سامنا ہے۔