سعودی عرب سے دنیا کا قدیم ترین کلہاڑا دریافت، کتنے لاکھ سال پرانا ہے ؟

سعودی عرب سے دنیا کا قدیم ترین کلہاڑا دریافت، کتنے لاکھ سال پرانا ہے ؟
سعودی عرب سے دنیا کا قدیم ترین کلہاڑا دریافت، کتنے لاکھ سال پرانا ہے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الولا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا دستی کلہاڑا دریافت ہوا ہے جو کہ انتہائی قدیم یعنی قبل از تاریخ دور سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی 20 انچ سے زیادہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے الولا میں ماہرین آثار قدیمہ نے ایسا دستی کلہاڑا دریافت کی جس کے بارے میں ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا دستی کلہاڑا ہے۔ پتھر سے بنا یہ آلہ 20.2 انچ (51.3 سینٹی میٹر) لمبا ہے اور اس حجم کے باوجود یہ آسانی سے دو ہاتھوں سے پکڑا جا سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سائٹ پر پائے جانے والے دیگر اوزار کی طرح یہ دستی کلہاڑا بھی 200,000 سال پہلے کا ہو سکتا ہے۔محققین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے شمال مغربی سعودی عرب کے علاقے الولا کے بالکل جنوب میں قرہ کے میدان میں یہ اہم دریافت کی۔ ہاتھ کی کلہاڑی کے دونوں اطراف کو تیز کیا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے اشیا کو کاٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہوگا۔