آپس کی لڑائیوں کے باعث عوام کا حکومتوں سےاعتماد اٹھتا جارہا ہے، بلاول بھٹو

آپس کی لڑائیوں کے باعث عوام کا حکومتوں سےاعتماد اٹھتا جارہا ہے، بلاول بھٹو
آپس کی لڑائیوں کے باعث عوام کا حکومتوں سےاعتماد اٹھتا جارہا ہے، بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر داخلہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آپس کی لڑائیوں میں عوام کی تکالیف میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث عوام کا حکومتوں سےاعتماد اٹھتا جارہا ہے۔ 

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں عوام کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، اگرجمہوری جماعتیں فیل ہونگی توکوئی اورقوت ہماری جگہ لےگی، ملک جس طریقے سے چل رہا ہےاس طریقےسے نہیں چلا سکتے، بلوچستان،سندھ،خیبرپختونخوا،پنجاب کےعوام میں احساس محرومی ہے، ہمیں پرانی نفرت،تقسیم والی سیاست بارے اب سوچنا پڑے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابو کو نہیں پتا مسائل کیا ہیں، بابو خود کام کرتے ہیں نا کسی کو کرنے دیتے ہیں، مسائل حل کرنے کے لیے اسلام آباد سے دور رہ کر آپ سے مشورہ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سنا ہے میاں صاحب جب تیسری دفعہ وزیراعظم بنےتو لوڈشیڈنگ ختم کردی تھی، اب کونسی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے؟ انشاء اللہ سندھ، بلوچستان اور وفاق میں حکومت بناکر گرین انرجی پارکس بنائیں گے، غریب لوگوں کو 200 سے 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائےگی۔

مزید :

سیاست -