بھارت کو 20ووٹوں سے شکست دے کر پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا نائب چیئرمین منتخب ہو گیا

 بھارت کو 20ووٹوں سے شکست دے کر پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا نائب ...
 بھارت کو 20ووٹوں سے شکست دے کر پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا نائب چیئرمین منتخب ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کو 20ووٹوں سے شکست دے کر پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا نائب چیئرمین منتخب ہو گیا۔

نیوز ویب سائٹ ’لائیو منٹ‘ کے مطابق پاکستان 2023ءتا2005ءاس عہدے کے لیے منتخب ہوا ہے۔ گزشتہ جمعہ کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایگزیکٹو بورڈ کا 218واں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایشیاءپیسیفک گروپ سے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں 20ووٹوں کی برتری سے نائب چیئرکے لیے منتخب کیا گیا۔ 56رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کو 38اور بھارت کو صرف 18ووٹ ملے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین اور یونیسکو کے تمام رکن ممالک کا پاکستان کی بھرپور حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -