تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات، کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل

تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات، کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل
تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات، کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا۔

انٹرا پارٹی انتخابات کے لیےچیئرمین کےامیدوار بیرسٹرگوہر علی خان نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے، کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے۔سینئر مرکزی رہنما احمد اویس بیرسٹر گوہر علی خان کے تجویز کنندہ ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن چیئرمین کے انتخاب کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے تائید کنندہ ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا، بیرسٹر گوہر کے علاوہ کسی اور نے چیئرمین کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

مزید :

سیاست -