جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم جکارتہ پہنچ گئے ،پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات 

جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم جکارتہ پہنچ گئے ،پاکستانی سفیر امیر ...
جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم جکارتہ پہنچ گئے ،پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف عالم دین ورئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم سرکاری دعوت پر انڈونیشیا پہنچ گئے جہاں پرانہوں نے جکارتہ میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی ۔ ملاقات  میں انڈونیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ، طلبہ اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کی بین الاقوامی خدمات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان کے مطابق مفتی نعمان نعیم انڈونیشیا کے مختصر دورے پر جکارتہ گئے ہیں جہاں وہ مختلف کانفرنسز میں شرکت ، پاکستانی کمیونٹی اور فضلاء جامعہ بنوریہ عالمیہ سے ملاقاتیں اور مختلف جامعات کا دورہ بھی کریں گے ۔