محکمہ موسمیات نےصبح کے وقت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھانے کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نےصبح کے وقت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھانے کی پیشگوئی ...
محکمہ موسمیات نےصبح کے وقت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھانے کی پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ صبح سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھانے کا امکان ہے ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہےجبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادؤاور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

مزید :

ماحولیات -