پاکستان زمبابوے ٹی  20 سیریز کاآغاز آج

Dec 01, 2024

                                                                                                             بلاوائیو(آئی این پی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ  آج  کھیلا جائے گا پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل ون ڈے سیریز2-1 سے اپنے نام کی تھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آج پہلا میچ جیت کر سیریز جیتنے کے لئے راہ ہموار کریں گے جس طرح کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز میں عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اسی طرح ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ٹیم سے عمدہ کھیل کی امید ہے کپتان نے مزید کہا کہ بطو رکپتان پوری ٹیم کو ساتھ لیکر چلوں گا ہر کھلاڑی سے بہت عمدہ کھیل کی امید ہے سیریز میں جیت کا ٹیم کو جنوبی افریقہ سے کھیلی جانے والی سیریز میں فائدہ حاصل ہوگا حریف ٹیم کو آسان تصور نہیں کرتے۔

 پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ 

مزیدخبریں