شیخوپورہ (ویب ڈیسک) خواتین اساتذہ سے نازیبا حرکات کے الزام میں سکول کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پرنسپل خواتین ٹیچرز سے نازیبا حرکات کرتا اور پھر ان کی ویڈیوز بناتا تھا، جو اب پولیس کے ہتھے چڑھ چکا ہے، ملزم خواتین ٹیچرزکو بلیک میل بھی کرتا تھا جس سے ٹیچرز انتہائی پریشان تھیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خواتین ٹیچرز کی چار ویڈیوز وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔