دبئی ( طاہر منیر طاہر ) متحدہ عرب امارات کا 53 واں نیشنل ڈے امارات کی ایک ریاست عجمان میں منایا گیا، جس کا اہتمام جنرل ٹیک الیکٹرک ڈیوائسز ٹریڈنگ کے سی ای او خاور حسین نے کیا تھا-
عجمان کے گرین سکوائر ایریا میں منعقدہ اس پروگرام میں صرف صحافیوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا- اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈے کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کردہ کیک بھی کاٹا گیا اور ریاست کی خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا-
میزبان خاور حسین نے تقریب موجود تمام صحافی شرکاء کو لیکٹرانکس کے تحائف بھی دئیے-