ایک اور مسافر جہاز کے ساتھ پراسرار ترین واقعہ، ایسی خبر جسے پڑھ کر ہوائی جہاز پر سفر کرنے والا کوئی بھی شخص گھبراجائے

ایک اور مسافر جہاز کے ساتھ پراسرار ترین واقعہ، ایسی خبر جسے پڑھ کر ہوائی جہاز ...
ایک اور مسافر جہاز کے ساتھ پراسرار ترین واقعہ، ایسی خبر جسے پڑھ کر ہوائی جہاز پر سفر کرنے والا کوئی بھی شخص گھبراجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ہم نے آپ کو خبر دی تھی کہ امریکن ایئرلائنز کے ایک طیارے میں عملے کے ارکان اور مسافر اچانک بیمار پڑ گئے اور کچھ بے ہوش ہو گئے، جس پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس لندن لیجا کر ہیتھروایئرپورٹ پر اتار دیا گیاتھا۔ ابھی اس طیارے میں ہونے والے حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی تھیں کہ امریکن ایئرلائنز کے ایک اور طیارے میں یہی پراسرار حادثہ دوبارہ رونما ہو گیا ہے۔ اب کی بار امریکن ایئرلائنز کی یہ متاثرہ پرواز برازیل سے امریکہ آ رہی تھی۔برازیل سے ٹیک آف کے بعد جب طیارہ 30ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا اچانک عملے کے 3ارکان بیمار پڑ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران امریکن ایئرلائنز کی دوسری پرواز میں اس طرح کا پراسرار واقعہ رونما ہوا ہے۔

مزید جانئے: گاڑی کی ڈگی سے آتی خاتون کی چیخوں کی آواز، نوجوان نے مدد کیلئے دروازہ کھولا تو ایسا منظر کہ چکرا کر رہ گیا، بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا
برطانوی اخبار ”دی مرر “ کی رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی پرواز 904برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو(Rio de janeiro) سے رات گیارہ بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے لیے روانہ ہوئی لیکن راستے میں جہاز کے عملے اور مسافروں کے اچانک بیمار پڑ جانے پر پائلٹ نے جہاز کو واپس موڑا اور برازیل کے شہر برازیلیا میں ہنگامی طور پر اتار دیا۔ اس بار جہاز میں موجود 4افراد کو چکر آنے لگے اور بے ہوشی طاری ہونے لگی تھی۔ امریکن ایئرلائنز کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”فلائٹ 904میں عملے کے تین ارکان اور ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر جہاز کو واپس برازیل کی طرف موڑلیا گیا اوررات 12بج کر 37منٹ پر جہاز بحفاظت برازیلیا میں لینڈ کر گیا۔ ہماری مینٹی نینس ٹیم جہاز کی چیکنگ کر رہی ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس پرواز میں ایک دن کی تاخیر ہونے کے باعث مسافروں کو دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -