چین کے دو مردوں کی ایسی تصویر جسے پاکستانی اخبار نے چھاپنے سے انکار کردیا

چین کے دو مردوں کی ایسی تصویر جسے پاکستانی اخبار نے چھاپنے سے انکار کردیا
چین کے دو مردوں کی ایسی تصویر جسے پاکستانی اخبار نے چھاپنے سے انکار کردیا

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک ٹائمز امریکہ کا مؤقر اخبار ہے جو اپنے کئی انٹرنیشنل ایڈیشن بھی شائع کرتا ہے۔ پاکستان میں نیویارک کا انٹرنیشنل ایڈیشن پاکستانی انگریزی اخبار ”دی ایکسپریس ٹربیون“ کے تعاون سے شائع ہوتا ہے۔ گزشتہ روز نیویارک ٹائمز نے اپنے پاکستان ایڈیشن کے صفحہ اول پر چین کے دو مردوں کی ایک ایسی تصویر لگا کر بھیج دے جسے پاکستانی اخبار نے شائع کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ تصویر دراصل دو چینی ہم جنس پرست مردوں کی تھی جو ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے ہوتے ہیں۔

ایکسپریس ٹربیون کے ایڈیٹر کمال صدیقی کا کہنا تھا کہ چین میں ہم جنس پرستوں کی شادی پر پابندی عائد ہے اور ان دونوں چینی مردوں کا یہ اقدام حکومتی پابندی کے لیے ایک چیلنج ہے۔ اور یقینا پاکستان میں اس تصویر کی اشاعت پر عوام کی طرف سے برا ردعمل سامنے آتا۔“ کمال صدیقی کا کہنا تھا کہ ”ہمارے اخبار کا نیویارک ٹائمز کے ساتھ معاہدہ ہے کہ اگر کوئی آرٹیکل یا تصویر ہم نہ چھاپنا چاہیں تو ہم اس کے مجاز ہوں گے۔ اس طرح کی تصویر یقینا پاکستان میں شائع نہیں ہو سکتی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس