پی ایس ایل کیلئے امپائر ز اور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا گیا ، علیم ڈار بھی حصہ ہونگے

پی ایس ایل کیلئے امپائر ز اور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا گیا ، علیم ڈار بھی ...

 لاہور(این این آئی)پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کیلئے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ٗآئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر علیم ڈاربھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔سپر لیگ کیلئے منتخب امپائرز میں شوزب رضا، راشد ریاض، جول ولسن، خالد محمود، احسن رضا ،احمد شہاب شامل ہیں، میچ ریفریز کیلئے سری لنکا کے روشن ماہنامہ اور پاکستان کے محمد انیس کا انتخاب کیا گیا ہے اس موقع پر ڈومیسٹک کرکٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے امپائرز نے کہا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے بعد میچ آفیشلز کے انتخاب میں بھی مقامی ٹیلنٹ کو نظر انداز کیا ٗ مقامی امپائرز کے پاس سپر لیگ انٹرنیشنل میچز کا تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع تھا جسے ضائع کر دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی