بطور کپتان ٹی 20 میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل ڈالی

بطور کپتان ٹی 20 میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل ڈالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے پی پی) شین واٹسن بطور کپتان ٹی 20 میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز بھارت کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں حاصل کیا۔ گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں شین واٹسن نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 71 گیندوں پر 124 رنز کی اننگز تراشی اور آؤٹ نہیں ہوئے، ان کی اننگز میں چھ چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔

اس طرح وہ بطور کپتان ٹی 20 میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کے پاس تھا، انہوں نے 119 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ شین واٹسن پہلے آسٹریلوی بلے باز ہیں جنہیں تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔