امپائر بلی باؤڈن کی غلطی پاکستان کو لے ڈوبی

امپائر بلی باؤڈن کی غلطی پاکستان کو لے ڈوبی

آکلینڈ(آن لائن) تیسرے ایک روزہ میچ میں امپائر بلی باؤڈن کی غلطی پاکستان کو لے ڈوبی۔ آکلینڈ میں جاری میچ کے 39ویں اوور کی چوتھی گیند پر کورے اینڈرسن کے خلاف راحت علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کی زبر دست اپیل ہوئی تاہم امپائر بلی باؤڈن نے اپیل مسترد کر دی ، بعد میں ری پلیز کے اندر سنیکو میٹر پر ایج واضح نظر آرہی تھی تاہم پاکستان پہلے ہی اپنا ریویو ضائع کر چکا تھا۔ اینڈرسن نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسی اوور میں 2چھکے رسید کرکے میچ کا رخ نیوزی لینڈ کی جانب موڑ دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی