حکومت نے فرینڈلی اپوزیشن کوسیاسی رشوت دی،سرفراز نیازی

حکومت نے فرینڈلی اپوزیشن کوسیاسی رشوت دی،سرفراز نیازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت نے فرینڈلی اپوزیشن کوسیاسی رشوت دی،وفاقی وزراء کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات اس بات کی تائیدکررہے ہیں ۔ حکمران ٹولے اوراپوزیشن رہنماؤں نے ایک دوسرے کابھانڈا پھوڑ دیا ۔ان کے درمیان غیراعلانیہ اتحاد جمہوریت نہیں بلکہ اپنااپناسیاہ دھن بچانے کیلئے ہے۔سکیورٹی ادارے ملک میں قیام امن اوربدعنوانی کے سدباب کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ حکومت اورفرینڈلی اپوزیشن کی سیاسی ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیا زی نے مزید کہا کہ فوج کی قربانیوں کاکریڈٹ بدعنوان حکومت نہیں لے سکتی۔ حکمران ٹولے نے قومی اداروں کومضبوط کرنے کی بجائے اپنے جعلی اقتدار کے دوام اوراستحکام کواپنامشن بنایا ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوان حکمران احتساب کے ڈر سے قومی اداروں کیخلاف سازش کررہے ہیں۔جعلسازحکمران یادرکھیں قومی ودفاعی قیادت اور سکیورٹی اداروں کامیڈیا ٹرائل برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی عزت اورشہرت سے حکمرانوں کاحسدکرناشرمناک ہے ۔حکمران اپنے مذموم مفادات کیلئے قومی اداروں کی بدنامی کیلئے دوسروں کاکندھااستعمال کرنے کاخیال دل سے نکال دیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پاکستان میں پائیدارامن کیلئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کاسہراپاک فوج کے سر ہے ۔میاں نوازشریف پاکستان کی بجائے بھارت کے وزیراعظم لگتے ہیں ،ان کی طرف سے بھارت کی وکالت ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرگرم بیرونی قوتوں بارے بچے بچے کوعلم ہے جبکہ حکمران پڑوسی ملک میں اپنے نجی کاروبار کاراستہ ہموارکرنے کیلئے خاموش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی رسمی بیانات سے دہشت گردی کاصفایا نہیں ہوگا،عمران خان کی طرح دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرناہوگی۔ حکمرانوں کاملک دشمن قوتوں کیلئے حدسے زیادہ نرم رویہ ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔پاکستان کے عوام اوراداروں کو کئی بارحکمرانوں کی خوش فہمی کابھاری خمیازہ بھگتناپڑا ہے ۔