ہمارا معاشرہ بدترین منافقت کی چکی میں پس رہا ہے، ذکراللہ مجاہد
لاہور(خبر نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمارا معاشرہ بدترین منافقت کی چکی میں پس رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ثریا اعظیم ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعوے دار اور حکمران طبقے کی اپنی اخلاقی جرات صرف اتنی ہے کہ وہ گدھ کی طرح اپنی ہی عوام کو نوچ رہے ہیں ۔ہمارے معاشرے کا المیہ بھی یہی ہے کہ ملک پر مسلط حکمران خود پر کوئی قانون لاگونہیں کرتے لیکن چاہتے ہیں کہ اُن کی رعایا اِن کی تابعداری کرے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے مسلمانوں نے مذہب کو رسم بنا ڈالا ہے اور مذہب کی روح کو فراموش کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ہر لمحہ مذہب اورقوم و ملت سے محبت کا اظہار تو کیا جاتا ہے لیکن عملی طور پر وہی جھوٹ، کرپشن ، گناہ کبیرہ کاارتکاب ، قتل وغارت ، رشوت اور سفارش کا بازار گرم رہتاہے۔۔۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اسکے افراد ایک نظریہ پر یک جان ہو جائیں اور یہ نظر یہ ان کی رگوں میں اس طرح سما جائے کہ وہ ہمیشہ اس پر قائم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تعلیم یافتہ ،تربیت یافتہ، باصلاحیت اور دیانتدار حکمرانی کی اشد ضرورت ہے جو ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو مقدم رکھتی ہو۔الحمداللہ جماعت اسلامی اس ملک میں واحد دینی اورسیاسی جماعت ہے جس کی قیادت میں یہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں اور جو ملکی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی کا