جاپان‘ تجارتی خسارے میں 78 فیصد کمی

جاپان‘ تجارتی خسارے میں 78 فیصد کمی

جاپان کے سالانہ تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے دوران 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی اور گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کے باعث سالانہ تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے دوران 78 فیصد کمی آئی ۔ جاپان کا سال 2015ء کے دوران تجارتی خسارہ28.3 کھرب ین رہا جو کہ اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 78 فیصد کم ہے۔

مزید : ایڈیشن 2