آسٹریلیا ‘ کمپنی کیلئے6.30ارب ڈالرکی پیشکش

آسٹریلیا ‘ کمپنی کیلئے6.30ارب ڈالرکی پیشکش

آسٹریلیا کی ریل آپریٹر کمپنی ’’ ایسیانو‘‘ کی خریداری کیلئے آسٹریلین کنسورشیم ،جس میں چینی ویلتھ فنڈ بھی شامل ہے، نے 6.30بلین ڈالر کی پیشکش کی ہے ۔ کینیڈین ایٹس منیجر کمپنی بروک فیلڈ بھی اس خریداری کیلئے بے حد سرگرم ہے تاہم کنسورشیم ’’ کیوب ہولڈنگز‘‘ نے اس خریداری کیلئے 6.30بلین ڈالر کی پیشکش کر دی ہے جو 8.95بلین آسٹریلوی ڈالر کے مساوی ہے۔ اس کنسورشیم نے تین ماہ قبل آسٹریلین لاجسٹک کمپنی کے بھی 19.99فیصد حصص خریدے تھے ۔ کینیڈین کمپنی بروک فیلڈ کے ایسیانو میں پہلے ہی 20فیصد حصص ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2