سری لنکا ٗ سابق صدر کے بیٹے اور نیوی افسر سمیت چھ افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

سری لنکا ٗ سابق صدر کے بیٹے اور نیوی افسر سمیت چھ افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجہ پاکسے کے بیٹے یوشیتھا اور ایک نیوی افسر سمیت 6 افراد کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارلیا گیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی حکومت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کی فیملی کے گرد گھیرا تنگ کرلیا اور سابق صدر کے بیٹے یوشیتھا کو گرفتار کر لیا ہے۔حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز نے منی لانڈرنگ کے الزامات پر ایک نیوی افسر سمیت 6 افراد کو بھی گرفتارکیا ہے۔ 27 سالہ یوشیتھا سابق صدر پاکسے کے دوسرے بیٹے ہیں اور وہ سری لنکن قومی رگبی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر راجہ پاکسے کے بھائی اور سابق وزیر باسل، سابق سیکرٹری دفاع گوٹابایا اور اس کے بڑے بیٹے نیمال سے بھی متعدد الزامات کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -