عطاء الحق قاسمی کی ممتاز افسانہ نگار انتظار حسین کی بیماری پر تشویش

عطاء الحق قاسمی کی ممتاز افسانہ نگار انتظار حسین کی بیماری پر تشویش

لاہور (فلم رپورٹر)چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن عطاء الحق قاسمی نے ممتاز افسانہ نگار، ناول نگا ر اور کالم نویس انتظار حسین کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدا ئے بزرگ و برتر سے ان کی صحت کاملہ کی دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ انتظار حسین بر صغیر کے ممتاز ،منفرد لکھاری اور پاکستان کی پہچان ہیں۔ اردو ادب اور ان کے پرستار دعائے صحت کریں۔ ان خیا لات کا اظہار عطاء الحق قا سمی نے اپنے خیر سگالی پیغام میں کیا۔ چئیرمین پی ٹی وی کی نمائند گی کرتے ہوئے بشارت خان جنرل مینیجر پی ٹی وی لاہور نے انتظار حسین کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی عیادت کی۔

مزید : کلچر