سپر ماڈل ہائیڈی کلم کا اپنے برانڈ کی تشہیر پر انوکھا تبصرہ

سپر ماڈل ہائیڈی کلم کا اپنے برانڈ کی تشہیر پر انوکھا تبصرہ
 سپر ماڈل ہائیڈی کلم کا اپنے برانڈ کی تشہیر پر انوکھا تبصرہ

  


لاس اینجلس(آئی این پی) سپر ماڈل ہائیڈی کلم کا کہنا ہے کہ وہ ایسے انڈر گارمنٹس استعمال کرنا چاہتی ہیں جو جسم کو کم سے کم ڈھانپیں۔فیمیل فرسٹ ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کی رپورٹ کے مطابق 42سالہ ماڈل کی جانب سے حال ہی میں اپنے انڈر گارمنٹس برانڈ ہائیڈی کلم انٹی میٹس کی نئی کولیکشن کی لانچ تقریب کے موقع پر کہا گیا کہ انھیں بذات خود جسم کو کم سے کم ڈھانپنے والے لباس پسند ہیں۔انھوں نے کہا کہ اپنی پسند کی وجہ سے ہی اپنی نئی کولیکشن لانچ کی ہے۔انکا کہنا ہے کہ خواتین جس قدر کم سے کم اور دیدہ زیب لباس پہنیں گی اسی قدر ذیادہ حسین اور پر کشش نظر آئیں گی۔کلم کا کہنا ہے کہ وہ ذیادہ سے ذیادہ فطرت کے قریب تر لباس کا انتخاب کرتیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں جسم کے ذیادہ حصوں کو چھپانے والے لباس بالکل پسند نہیں ہیں۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ2016ء میں مختصر ترین لباس ذیادہ مقبولیت حاصل کریں گے۔

مزید : کلچر